موجودہ نسل نے اجنبیت کے فاصلے کے خاتمے کی کوشش نہیں کی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر کے دیرپا ترقی،یہاں پر مستقل بنیادوں پر رواداری، بھائی چارے کے فروغ، اقوام و قبائل کے درمیان مستحکم قومی، سماجی اور سیاسی تعلقات کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ طویل بدامنی، دہشت گردی، تمام اقوام پرخودکش دھماکوں، ہزارہ قوم کی نسل کشی، وکلا، ڈاکٹرز، میڈیا، سرکاری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے نئی نسل کو ایک دوسرے سے بیگانہ بناکر رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے یہ نسل نہ صرف ایک دوسرے کے قومی، قبائلی، سماجی اور سیاسی اقدار سے نابلد ہیں بلکہ کوئٹہ شہر میں قائم مستقل چیک پوسٹوں کی وجہ سے یہ نسل ایک دوسرے کیلئے انتہائی اجنبیکی حیثیت اختیار کرگئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ پورہ کوئٹہ شہر اس وقت تقریبا نو گوز ایریا کی شکل اختیار کرچکی ہے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر قائن چیک پوسٹوں کی موجودگی میں بغیر اجازت کسی بھی علاقے میں ایک اجنبی اور ناواقف شخص کا داخلہ ناممکن بن کر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کوئٹہ شہر جسکے سابقہ ادوار میں ہمارے بزرگ ایک دوسرے کے گھروں میں آتے جاتے رہا کرتے تھے آج کی نئی نسل ایک دوسرے کیلئے مکمل اجنبی بن کر رہ گئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ہماری موجودہ نسل نے اگر زمہ دارانہ اور دور اندیشی کا مظاہرہ نہ کیا اور نئی اور آنے والی نسلوں کے لئے اجنبیت کا فاصلے ختم کرنے کی کوشش نہ کی تو تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کو امن، رواداری، بھائی چارے، برداشت کے فروغ، ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہر طرح کی قربانی دیکر ہم نئی اور آنے والے نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں بیان میں کہا گیا کہ ہمیں اپنے بچوں سے سچ بولنا ہوگا انھیں حقائق سے آگاہ کرنا ہوگا ہمیں اپنے بچوں کو کوئٹہ کی تاریخ اور یہاں کی رواداری کے بارے میں بتانا چاہئیے ہم کب تک خاموش رہ کر انھیں تاریخی حقائق سے لاعلم رکھیں گے اگر نئی نسل حقیقی تاریخی رواداری سے آگاہ ہونگے اور انھیں یہاں کے قومی اور مذہبی رواداری سے آگاہی حاصل ہوگی تو اس سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہوگا بیان میں سیاسی جماعتوں سماجی کارکنوں سول سوسائٹی کو ان حالات میں زیادہ زمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا گیا دراین اثنا پارٹی کے مرکزی سکیرٹری اطلاعات صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم پی اے قادر نائل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سکیرٹریری چئیرمین منظوربلوچ کے ناگہانی وفات پر بی این پی کے قائدین کارکنوں اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے منظور بلوچ کی وفات کو صوبے کے تمام اقوام اور سیاسی جماعتوں کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ منظور بلوچ کے ساتھ دیرینہ رفاقت تھی مرحوم انتہائی بردبار اور مخلص سیاسی کارکن تھے انکی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں تک پر نہیں کیا جاسکتا انھوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں