کارکن کو اہمیت دینا پارٹی آئین کی بنیاد ہے، میر اکبر مینگل

خضدار،بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل مرکزی رہنما چیرمین عبدالواحد بلوچ ضلعی سینئرنائب صدر شفیق الرحمن ساسولی ضلعی نائب صدر عبدالستار ضلعی انفارمیشن سکریٹری حاجی احمد بلوچ ضلعی جوائنٹ سکریٹری غلام نبی مینگل ضلعی پروفیشنل سکریٹری فناس سکریٹری حضوربخش گزگی ہیومن رائٹس سکریٹری محمد عالم کرد سٹی پریس سکریٹری ندیم گرگناڑی میر سفرخان مینگل عابد شاہوانی ایڈوکیٹ خالد محمود صادق غلامانی تحصیل صدر وڈھ میر ظہورمینگل جنرل سکریٹری مجاہد عمرانی حاجی منیر بلوچ شوکت بلوچ نور احمد میراجی حاجی عبدالرب مینگل بشیر احمد ریئسانی عبدالنبی بلوچ تحصیل نال سینئر نائب صدر ثنائاللہ ساسولی نائب صدر سیف اللہ مینگل جنرل سکریٹری نصیر احمد بلوچ پریس سکریٹری احمد قلندرانی تحصیل نال کابینہ کے رعہدیداران گریشہ نال کے کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر تنظیمی امور،آئندہ کا لائحہ عمل سمیت دیگر موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور پارٹی میں دوستوں کے درمیان جو اختلافء رائے موجود تھی انہیں باہمی انداز میں حل کر کے شیر و شکر ہو گئے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل،بی ایس او کے سابق مرکزی چیئرمین واحد بلوچ،بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر میر شفیق الرحمن ساسولی، عبدالروف رخشانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھیوں کے مشکور ہے کہ انہوں نے خوبصورت انداز میں اپنی ناراضگیاں و تلخیاں ختم کر کے پارٹی کو منظم کرنے کا عہد کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور کارکن پارٹی کے اصل سرمایہ ہے ان کی رائے کو اہمیت دینا بھی ہماری منشور و پارٹی آئین کی بنیاد ہے ہر فیصلے میں ان کی مشاورت کو اولیت دینا بی این پی کا خاصہ ہے مقررین نے کہا کہ ہم بابائے بلوچستان اور بزرگ سیاسی قائد سردار عطاء اللہ خان مینگل کے کارواں کے سیاسی کارکن ہیں آج نال کے سر زمین نہیں بلکہ بلوچ قوم بلوچ سر زمین بابائے بلوچستان کے سیاسی وارث بی این پی کے ورکرز ہیں بی این پی بلوچ سر زمین کی تعمیر و ترقی بلوچ قوم کی خوشحالی ہر قسم کی قربانی دینے کی جد وجہد کر رہی ہے انہوں نے سردار محمد اسلم بزنجو اور میر خالد بزنجو کو ناراضگی ختم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی این پی ہر اس عمل کی حمایت کرتی ہے جس کے مثبت ثمرات معاشرے پر پڑتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں