لاک ڈاؤن، بس سروس شروع، حکومت نے روک لیا، ٹرانسپورٹرز کا بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے بس سروس شروع کردی،کوئٹہ سے بغیر اجازت نکلنے والے بسوں کو لیویز فورس نے بوستان میں روک لیا،ٹرانسپورٹرز نے ٹرانسپورٹ نہ کھولے جانے پر بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،لیویز حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود ٹرانسپورٹروں نے ہفتہ کو بس سروس شروع کردی اور کوئٹہ سے لاہور،اسلام آباد اورخیبر پختو نخوا ہ کیلئے بسیں روانہ کر دیں تاہم کوئٹہ سے بغیر اجازت نکلنے والی بسوں کو لیویز فورس نے بوستان کے علا قے میں روک لیا،دوسری جانب بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے اپنے ایک اجلاس میں ٹرانسپورٹ نہ کھولے جانے پر بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا صوبے کے ٹرانسپورٹراس حوالے سے پیر کو درخواست دائر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں