نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے چین میں 20 روزہ تربیتی کورسز کا آغاز، اخراجات چین برداشت کریگا
گوادر (آن لائن) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے چین میں 20 روزہ ”تربیتی کورسز”کا آغا کیا جارہاہے اس کے تمام اخراجات چین برداشت کرے گا، کورسز کا مقصد 15 مختلف زمروں میں سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےرواں سال میں آپریشنل ہونے کی توقع نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے (این جی آئی اے) کے موثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے چین نے سرکاری افسران کے لیے ”تربیتی کورسز”کی پیشکش کی ہے ان کورسز ک مقصد 15 مختلف زمروں میں افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ 20 روزہ تربیتی کورس 08 جولائی سے شروع ہو کر 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ یہ تربیتی کورس سرکاری افسران کو ان کی تکنیکی، انتظامی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری مہارت فراہم کرنے کے لیے ہے اس تریبتی ورکشاپ کے تمام اخراجات چین برداشت کرے گا اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے موزوں امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا اور ان کی منظوری 16 مئی تک حکومت پاکستان کی وزارت اقتصادی امور ڈویژن کو بھیج دی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ (این جی آئی اے) پروجیکٹ میں شامل حکام نے کو بتایا کہ ہوائی اڈے کی تعمیر، جس کی لاگت کا تخمینہ ہے 51.284 بلین، تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے تجدید عہد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔


