عمران خان کو آج اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو آج جوڈیشل کمپلیکس کی بجائے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون میں پیش کیا جائے گا اور عدالت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں لگے گی۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں رینجرز کی مدد سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں احتساب عدالت کے جج کے سامنے بھی یہیں پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں توشہ خانہ اور نیب کے کیسز سننے والے ججز پولیس لائن گیسٹ ہاؤس جائیں گے اور حکام کی جانب سے دونوں عدالتیں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں