احتجاج کی کال دینے والے یہاں آ کر دکھائیں، مراد علی شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دینے والے یہاں آ کر دکھائیں۔پیپلز پارٹی رہنما مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، عمران خان بے قصور ہوں گے تو عدالت سے ریلیف مل جائے گا۔ پولیس کو شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت دے دی ہے۔ صوبے میں امن و امان کی حالت خراب نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکر اور پولیس گاڑیوں کو جلانا افسوس ناک ہے، ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
Load/Hide Comments


