بلوچستان کے نوجوان،بوڑھے اور خواتین بہت نفرتیں جھیل چکے،مزید برداشت نہیں کرینگے، اسلم بھوتانی

کوئٹہ:رکن قومی سمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے نوجوان،بوڑھے اور خواتین بہت نفرتیں جھیل چکے ہیں اب محبتیں بکھیرنے کی ضرورت ہے،نوجوان کسی طرح کی ناانصافی برداشت نہیں کرینگے،بلوچستان میں 2000میگاواٹ بجلی میں صرف 6سے 7سو میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے صوبے کی ضرورت1200ہے اگر پوری بجلی دی جائے تو یہاں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین پر اس وقت 2000میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں اس میں صرف اور سرف 6سے 7سو میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے صوبے میں 14گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے حالانکہ ہمیں 1200میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے اگر ہمیں ضرورت کے مطابق بجلی دی جائے تو صوبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، انہوں نے کہاکہ کہاجارہاہے کہ ریکوڈک سے ملکی قرضیں ادا کرینگے ریکوڈک دنیا میں سونے کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے جس سے بلوچستان کے لوگوں کی مستقبل وابستہ ہے اور یہی صوبے کی خوشحالی کی ضمانت بھی ہے ہمیں بتایاجائے کہ بین الاقوامی قرضے لئے گئے ہیں ان میں کتنا بلوچستان میں خرچ ہواہے حالانکہ قرضے دوسرے صوبوں میں خرچ کئے جاتے ہیں جبکہ اسی قرضے کو دینے کیلئے ریکوڈک یاد آجاتاہے،اب وقت آگیاہے کہ ہم بلوچستان میں محبتیں بکھیر دیں نہ کہ نفرتیں،بلوچستان کے لوگوں نے بہت نفرتیں جھیلیں یہاں کے نوجوان مزید ناانصافیاں برداشت نہیں کریں گے بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم صوبے کی مفادات کا تحفظ کریں بلوچستان لاوارث نہیں اور نہ ہی کسی ناانصافی کو برداشت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں