کوئٹہ پولیس کی نئی منطق، اہلکاروں کے تشدد کے شکار صحافیوں کا مقدمہ پی ٹی آئی کیخلاف درج
کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ پولیس کی نئی منطق پولیس کے ہاتھوں تشدد کے شکار صحافیوں کا مقدمہ پی ٹی آئی کیخلاف درج کرلی ۔واضح رہے کہ 9مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ عدالت سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ بی اے مال کے سامنے احتجاج کیاگیا اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان ،فیضان ،شہباز،فتح بگٹی ،بابرخان ،الیگزینڈر کیلون کو تشددکانشانہ بناکر زخمی کردیا تھا تاہم گزشتہ روز ایف آئی آر پی ٹی آئی قائدین کے خلاف درج کی گئی جس کے متن میں کہاگیاتھاکہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے روزنامہ انتخاب کے فوٹوگرافر کیلون مظاہرین کی جانب سے زخمی کیاگیاہے ۔ بی یو جے کے صدر عرفان سعید نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز تشدد کرکے چھ صحافیوں کو زخمی کیا گیا انہوں نے کہا کہ پولیس سے پی ٹی آئی مظاہرین کنٹرول ہوئے نہ اپنی گاڑیاں نہیں بچاسکی اور غصہ صحافیوں پر اتارا انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے حکم پر ہوا۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جب تک اس معاملے پر تحریری طور پر معذرت نہیں کرتی ان کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا، آئی جی پولیس بلوچستان ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف کارروائی کرے۔


