ناروے میں ساحلی حصہ عمارتوں سمیت سمندر برد

اوسلو: ناروے میں لینڈ سلائیڈنگ کی ایک ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے جس میں زمین کا ایک وسیع ٹکڑا پھسلتے ہوئے چند سیکنڈوں میں مکمل طور پرسمندر میں غرق ہوگیا اور کسی کھلونے کی طرح بڑے عالیشان مکانات بھی سمندر کا حصہ بن گئے۔ڈرون سے بنائی گئی یہ ویڈیو 3 جون 2020 کی ہے جس میں تباہ کن منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں ساحل کا ایک حصہ دھیرے دھیرے کھسک کر سمندر کی جانب بڑھتا ہے اور تھوڑی دیر میں سمندر برد ہوجاتا ہے۔ اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے جس میں پھنسے ایک کتے کو ہیلی کاپٹر سے بچایا گیا ہے۔اس پوریعمل میں صرف چند لمحے ہی لگے کہ ایلٹا پر 8 بڑے مکانات اور دیگر تعمیرات تھیں تیزی سے سمندر کی جانب بڑھنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے 800 میٹر وسیع اور 40 میٹر اونچا حصہ سمندر میں جاگرا۔ تاہم اب تک لوگوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔دوسری جانب جب جانی نقصان کے بارے میں پولیس سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن پولیس نے پورے علاقے میں کئی اہلکار بھیجے ہیں جو صورتحال کا جائزہ لے رہے کیونکہ مزید زمین کے سرکنے اور سمندر میں جا گرنے کا خدشہ موجود ہے۔اس کی ویڈیو پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کئے ہیں۔ ایک نے لکھا ہے کہ سال 2020 ہے اور وبا کے ساتھ ساتھ ہمیں فطرت کا انتقام بھی دیکھنا پڑرہا ہے۔ جبکہ دیگر ناظرین نے اس کی وجوہ پر سوالات بھی کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں