12مئی کے روز کراچی میں تخریب کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ:کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈوکیٹ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری ملک آحمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں 12مئی کے روز کراچی میں تخریب کاروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تھی، شاہراہوں پر دن دہاڑے تخریب کاروں نے بدترین تخریب کاری کے ذریعے وکلا اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ ایک منظم شازش کے تحت تخریب کاروں کو آزادانہ طور پر کھلی چھوٹ دی گئی اور خون ریزی میں وکلا سمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں