غزہ میں اسرائیلی فورسز کی چوتھے روز بھی بمباری، اموات 30 ہوگئیں

بیت المقدس:فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی غزہ پٹی پر مسلسل چوتھے روزخوفناک بمباری۔ مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیل فورسز کی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد تیس ہوگئی۔ سو زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں اسلامک جہاد کے پانچ کمانڈر اور چھ بچے بھی شامل ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کی جانب چھ سو راکٹ فائرکیے۔ جن میں سے متعدد دفاعی نظام نے تباہ کردئیے۔راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک پانچ زخمی ہوا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں اضافی کارروائیوں کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں