پنجگور، دو سگے بھائی برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

پنجگور (آن لائن) پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں 2 سگے بھائی پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ ڈمب میں 2سگے بھائی یاسر اور بدل ڈمب کے علاقے میں پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 11اور 13سال بتائی جاتی ہیں دونوں بھائیوں کی نعشوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیااور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں