گوادر میں چوری بڑھتے واقعات پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہیں، حسین واڈیلہ

گوادر: گوادر میں پے در پے بڑی تعداد میں چوری کے واقعات گوادر پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پولیس صرف حق دو تحریک کے خلاف مقدمات قائم کرنے میں ہی سرگرم ہے لیکن اپنے اصل فرائض سے لاپرواہ ہے، ان خیالات کا اظہار حسین واڈیلہ نے اپنے جاری کرتے ہوئے کیا، حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے گوادر میں تسلسل کے ساتھ بڑی تعداد میں چوری ڈکیتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات گوادر پولیس اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں. بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود ایسے واقعات معنی خیز ہیں۔چیئرمین نے کہا کہ گوادر پولیس کو حق دو تحریک کے کارکنان کے خلاف مقدمات بنانے سے فرصت نہیں ملتی اس لئے اپنے اصل فرائض سے غافل ہے. جب بات ایف آئی آر درج کرنے کی آئے تو انتظامیہ اور پولیس ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہیں جبکہ امن و امان کے قیام میں دونوں ناکام ہیں،واڈیلہ نے واضح طور پر کہا فوری طور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں ورنہ پولیس اور ا انتظامیہ اپنے ہاتھ کھڑے کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں