عمران خان بھارتی ایجنٹ ہے، بلوچوں اور پشتونوں کو مارنے پر کبھی ایک گولی نہیں چلی، اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں جب لوگ کاروائیاں کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ یہ ریاست کے خلاف ہیں وہی عمل اب ملک کے دیگر حصوں میں ہوا ہے جس طرح حملوں میں بلوچستان کے لوگوں کو سزائیں ہوئیں ویسی ہی 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے لیکن کسی کو اجازت نہیں دیں کہ وہ ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک قانون لاگو ہونا چاہےے ۔ قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے کہا کہ 9مئی کو طے شدھ منصوبے کے تحت انتشار پھیلایا گیا جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ جمعیت علماءاسلام کے رکن زابد علی ریکی نے کہ کہ 9مئی کو نیازی فتنے نے ملک میں اندرونی انتشار پھیلایا عمران خان نے کشمیر کو فروخت کیا عمران خان کو جیل بھیجا جائے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے ۔پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے کہا کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں ملک بھر میں ایک گولی نہیں چلی لیکن کوئٹہ اور خیبر پختونخواءمیں پشتونوں کو مارا گیا ،ادارے لوگوں کو بڑا بناتے اور پھر انہیں نیچا دیکھانے کے لئے یہ سب کچھ کرتے ہیں اداروں کو سیاست سے دو ر رہنا چاہےے ۔بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ نے کہا کہ 9مئی کو تاریخ یاد رکھے گی ،احتجاج کرنے والوں کو پولیس نے ویلکم کیا عمران خان کو سہولت سے گرفتار کر کے رہائی دی گئی ہمارے سیاسی کارکنوں سے کیوں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ہزارہ برداری کے ہزاروں لوگ مارے گئے ہم نے کبھی ہنگامہ آرائی نہیں کی سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا طریقہ کار معلوم ہوتا ہے 9مئی کو جو کچھ ہوا اس کے بعد خون آلود الیکشن دیکھ رہا ہوں عمران خان انا پرستی کی آخری حد کو پہنچ چکے ہیں وہ اب ایک ذہنی مریض بن گئے ہیں آنے والے وقت میں جو بھی گرفتار ہوا جو گرفتاری تسلیم نہیں کریگا اس سے ملک میں قانون کی حکمرانی متاثر ہوگی نوجوانوں کو عدم برداشت کی جانب لیکر جایا جارہا ہے ہمیں اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔بعدازاں قرار داد کو منظور کرلیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں