رکھنی میں بزرگ خاتون کی بیٹی کے اغوا کا نوٹس، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ملزم گرفتار

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت پر رکھنی شہر میں شرپسندوں کی جانب سے ایک بزرگ شخص موجلی بلوچ کے گھر کی چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے اور اس کی 13 سال کی بیٹی کو اغوا کرنے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جائے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے اور اس واقعے سے متعلق انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور اس واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں