الیکٹرانک میڈیا تخریبی اور منفی اثرات والے مواد سے گریز کرے، پیمرا کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے الیکٹرانک میڈیا کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایات کی ہدایت جاری کردی۔پیمرا کی جانب سے الیکٹرک میڈیا کو ہدایت جاری کی گئی ہے کوئی مواد جو قومی سلامتی کے مخالف ہو نشر نہ کیا جائے، قومی سلامتی اور قومی مفاد مخالف مواد کی حوصلہ شکنی کی جائے، قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مواد آن ائیر نہ کیا جائے جن فوٹیجز اور مواد میں تخریب کاری، نفرت اور منفی اثرات والے مواد سے اجتناب کیا جائے، ایسے مواد نشر نہ کیا جائے جس سے ملک میں امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں