تربت میں ڈینگی وائرس کے وار میں تیزی ،ہزاروں لوگ متاثر ہونے لگے

تربت (نمائندہ انتخاب ) تربت میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں،نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے ڈینگی وائرس کے بے قابو ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تربت میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت اور حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ دار مجرمانہ غفلت کا شکار ہوکر اس اہم انسانی مسئلہ پر خاموشی اختیار کررہے ہیں،تربت میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ترجمان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے کے لئے شہر میں موثر اسپرے سمیت دیگر تدابیر استعمال کئے جائیںتاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو، ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ دار کرپٹ مافیہ نے اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر سخت سے سخت احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں