کراچی میں کرونا وائرس سے مطاثرہ افراد کی تعداد 13ہوگئی

کراچی:کراچی میں کوروناوائرس سے متاثرہ ایک اور مریض سامنے آگیا جس کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد13ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی شرقی سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شہری کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔اعلامیے کے مطابق متاثرہ شہری شام سے براستہ دوحہ کراچی آیا تھا جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو سندھ میں چوتھا کیس تھا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلی کی صدارت میں کورونا وائرس کے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جہاں بریفنگ دوران آگاہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آج 4 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے ایک مثبت آیا ہے اور اس کا تعلق کراچی سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں