قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے، عمران خان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو بدمعاشوں، مجرموں اور اخلاقیات سے عاری نااہلوں نے قبضے میں لے رکھا ہے۔سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے اور ملک بدترین معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا کہ برسرِ اقتدار افراد کی توجہ واحد وفاقی پارٹی کو کچل کر دہشتگردی کا راج قائم کرنے پر ہے۔
Load/Hide Comments


