ساکران جانور کے حملہ سے بکریاں ہلاک

حب(نمائندہ انتخاب )حب کے نواحی علاقہ ساکران میں پُر اسرار خونخوار جانور نے خوف وہراس پھیلا دیا علاقہ مکین راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ،انسانوں اور مویشیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اب تک درجنوں مویشیوں کا خون چوس کر انہیں موت کے گھاٹ اُتار چکا ہے علاقہ مکینوں نے حب انتظامیہ سے مدد مانگ لی اس حوالے سے حب کے نواحی علاقہ ساکران کے مائینر5,6اور3سے متصل گوٹھوں کے مکینوں کے مطابق ساکران کے مختلف گوٹھوں میں پُر اسرار خونخوار جانورنے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے خونخوا ر جانور مال مویشیوں کا خون چوس کر انہیں موت کے گھاٹ اُتار دے دیتا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ رات مائنر 6,5اور3سے متصل مختلف گوٹھوں میں پُر اسرا خونخوار جانور داخل ہوگیا اور گھرکے سامنے بندھے مویشیوں پر حملہ آور ہو کر ان کا خون چوس کے مار دیا اب تک خانخوار جانو ر مختلف گوٹھوں میں رات کے اندھیرے میں داخل ہو کر متعدد بکریوں کو مار چکا ہے جس کی وجہ سے مکینوں میں خوف وہراس پھیلا گیا ہے اور راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر حب او ر چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب سے خونخوار جانور کو ٹھکانے کےلئے مدد طلب کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں