چمن، حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، لورالائی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کوئٹہ:چمن بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر بے قابو ہوکر الٹ گیا ٹرالر کی ذد میں آکر موٹرسائیکل سوار فیملی کنٹینرتلے دب گئے میاں بیوی جانبحق تفصیلات کے مطابق بائی پاس پر ٹرالر حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، دو بچے شدید زخمی ہو گئے جاں بحق میاں بیوی موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی حادثے کے بعد ٹرالر ڈریور گرفتار بائی پاس آمدورفت کیلئے کھول دیا۔ علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اُسکے بھائی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں اڈے کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سردار خان کو قتل اور اُسکے بھائی عبدالستار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی حملے کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے مزید کاروائی لورالائی پولیس کررہے ہی ۔


