بلدیاتی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات، 23 مئی کو پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا، الیکشن کمشنر بلوچستان
کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، اقلیت) پر انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 23 مئی کو پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا۔ 24.05.2023 سے 27.05.2023 تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے 29.05.2023 کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔ 30.05.2023 سے1.06.2023 تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 2.06.2023 سے 5.06.2023 تک تین دن ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 06.06.2023 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کریں گے 07.06.2023 کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی جائے گی۔ 8.06.2023 تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 9.6.2023 کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 22.06.2023 کو پولنگ ہوگی۔


