بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف
کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی،با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ پیر کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قائد میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماو¿ں کو سلام۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور پارٹی کی سینیئر قیادت کی طرف سے بلوچستان کے مسلم لیگی ارکان کیلئے نیک تمنائیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت اولین ترجیح ہے،اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کو دوسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی۔ شہباز شریف نے کہاکہ با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔