10 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر بی ڈی ا ے ملازمین کا بچوں کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا
کوئٹہ (آن لائن) بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام یعقوب مندوخیل،علاالدین کاکڑ،ایوب بابئی،کی قیادت میں ملازمین اور بچوں نے گزشتہ 10ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی اور 617ارضی ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفیکیشن کرانے کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہا کہ بی ڈی اے کے ملازمین گزشتہ 10ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کے باعث ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے اب تو لوگ قرضہ بھی نہیں دیتے متعدد بار اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ تنخواہوں کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے 617عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکی مظاہرین سے صوبائی وزیر خزانہ و خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر پورا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بورئے کار لائیگی مظاہرین صوبائی وزراء کی یقین دہانی پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔