آریانا افغان ایئرلائنز کی کابل ارمچی پروازوں کا دوبارہ آغاز

کابل (شِنہوا)افغانستان کی قومی فضائی کمپنی آریانا افغان ایئرلائنز نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور پڑوسی ملک چین کے شہر ارمچی کے درمیان اپنی مسافر فضائی خدمات کا باضابطہ طور پر دوبارہ آغاز کردیا ہے۔فضائی کمپنی کے مطابق آریانا افغان ایئرلائنز اس وقت دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں چلانے والی واحد کمپنی ہے۔ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب یہ فضائی راستہ 3 برس سے بند تھا۔افغان ایئرلائنز ہفتے میں ایک بار بدھ کو پرواز چلائے گی جو اسی دن کابل واپس آئے گی۔وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ایوی ایشن کے نائب غلام جیلانی وفا نے پروازوں کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آپریشن سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر براہ راست اثر پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں