بلدیہ چیئرمین جیونی نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ میں 5 ہزار روپے اضافہ کردیا

گوادر (انتخاب نیوز) میونسپل کمیٹی جیونی کے چیئرمین میر اکرم حیات بلوچ نے میونسپل کمیٹی جیونی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین میر اکرم حیات بلوچ نے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین اس مہنگائی کے دور میں گزارہ بہت مشکل ہے، دستیاب وسائل کے مطابق جیونی کے عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے، اپنے قائد ایم پی اے میر حمل کلمتی کی قیادت میں جیونی کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بی این پی کے سینئر رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی جیونی اکرم نے جیونی بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں 5 ہزار روپے اضافہ کرکے 15000 ہزار مقرر کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں