سراج الحق پر خودکش حملہ، تحقیقات میں مجرمانہ غفلت اور تاخیر کیخلاف جماعت اسلامی کا بلوچستان بھر میں احتجاج
کوئٹہ:جماعت اسلامی بلوچستان کے زیراہتمام مرکزی امیرسراج الحق پر خودکش حملے کی تحقیقات میں حکومت کی مجرمانہ غفلت اورتاخیرکے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج ہوا ۔لورالائی ،پشین ،پنجگور،خانوزئی ،ڈیرہ اللہ یار ،ڈیرہ مرادجمالی ،بیلہ ،ژوب،مستونگ ،صحبت پور،نوشکی،لسبیلہ سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی ریلی ،مظاہرے اور جلسے ہوئے مظاہرین نے سراج الحق ہر حملہ کرنے والوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب اور تخریب کاروں کو قوم کے سامنے لانے ،سراج الحق کوہر جگہ بہترین سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیااورصوبائی حکومت کی ناکامی واداروں کی نااہلی کے خلا ف نعرے بازی کی۔ جس سے خطا ب کرتے ہوئے بشیرا حمدماندائی ، خالدالرحمان شاہوانی ،ظہوراحمدکاکڑ،حاجی عبدالباری ناصر،عبدالمالک رونجہ عبدالصمد کھوسہ ،خاوند بخش مینگل ،مولانا عبدالناصرشہاب زئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سراج الحق پر حملہ کرنے والوں کیخلاف ہے سراج الحق قومی ہیروبلوچستان کامحسن اور عوامی انقلابی شخصیت ہے، سراج الحق پر حملہ امت مسلمہ اور پاکستان پر حملہ ہے، قوم سراج الحق پر حملہ کرنے والے تخریب کاروں کے خلاف ہیں ۔عوام نے سب کو آزما لیا اب میدان میں صرف سراج الحق ہے جس پر اعتما دکیا جاسکتا ہے سراج الحق پر حملہ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت وادارے سراج الحق پر خودکش حملہ کے حوالے سے تحقیقات سے قوم کو آگاہ کریں ۔سراج الحق پر حملہ کی سہولت کاروں کو بے نقاب اور قومی لیڈر پر حملہ کرنے والوں کی تخریب کاری سے قوم کو آگاہ کیا جائے سراج الحق کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا کئی سوالوں کو جنم دیتا ہے ۔ ژوب دورے کے دوران سراج الحق کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا غفلت کوتاہی کیساتھ کئی سوالوں کو بے جنم دیتا ہے ۔ژوب میں خودکش دھماکہ کے مبینہ ذمہ داران اورسہولت کاروں وکردار کو سامنے لانا حکومت واداروں کی ذمہ داری ہے احتجاجی تقاریب میں تحقیقات میں مجرمانہ غفلت اورتاخیر کی مذمت کی گئی ۔جماعت اسلامی کے زیر اہتما م امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی کی کال پر ضلعی ہیڈکوارٹرز،بڑے شہروں میںحتجاجی ریلیاں ،مظاہرے اورجلسے ہوئے احتجاجی تقاریب میں سراج الحق پر خودکش حملے کے کرداروں کو بے نقاب کرنے ،اب تک کی حکومتی تحقیقات سے جماعت اسلامی کو باخبر رکھنے کے مطالبے کیساتھ ژوب خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اورسراج الحق کے دوروں کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے مطالبے بھی کیے گئے۔


