مسیحی برادری کی 9مئی واقعات کے خلاف احتجاجی ریلی

کوئٹہ:کوئٹہ میں مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ نومئی کیخلا ف اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ،کرسچن کمیونٹی نے ملکی دفاع اور پاک فوج کی عظمت کیلئے اپنی جانب سے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ میں مسیحی برادری کی جانب سے بشپ آ ف چرچز آف پاکستان بلوچستان و سندھ ڈائس فر یڈ ر ک جان کی قیادت میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی کےلئے میتھوڈسٹ چرچ سے عبد الستارا یدھی چوک تک ریلی نکالی گئی ،ریلی میں کوئٹہ کے مختلف گرجاگھروں سے پادریوں اورمسیحی برادری کےافراد شر یک ہوئے ،ریلی میں تحریک جوانان پاکستان کے چیئر مین عبد اللہ گل اور کارکنوں نے بھی شر کت کی ۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے تحریک جوانان پاکستان کے چیئر مین عبد اللہ گل ، فادر فیڈرک، شہزاد کندن، انیتا عرفان، سحر گل خلجی سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 9مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن نے قوم کی سینے زخمی کر دئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہداءاور غازیوں کی جس طرح بے حر متی کی گئی اور قومی تنصیبات کو شرپسندی کا نشانہ بنا یا گیا اسکی مثال نہیں ملتی آج ملک کی اقلیتی برادری اس عزم کا اعادہ کر رہی ہے کہ ملک کا ہر شہری افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری جان اور قوت ہے اسے نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں