کیچ، مشکوک گاڑی سے 175 کلو منشیات برآمد

کیچ(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے کیچ میں لیویز فورس تربت نے مشکوک گاڑی کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔زرائع کے مطابق ملک میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کیچ میں لیویز فورس تربت نے مشکوک گاڑی کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ناکابندی کے ذریعے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس میں ملزم نے ناکا توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔لیویز فورس نے ملزم کا تعاقب کرکے گاڑی زبردستی رکوائی اور 175کلو چرس برآمد کرلی۔ مزید کارروائی لیویز فورس کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں