ہم تخریب کاروں کو مارتے، پنجاب میں گرفتار کیا جاتا ہے، بلوچستان کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہیں، ضیاء لانگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور سینیٹر دنیش کمار نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔جناح ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، شرپسندوں کی حرکت سے دشمن خوش ہوئے جبکہ ہر پاکستانی کا دل رنجیدہ ہوا، ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انھوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کو اور یہاں کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چھتا ہوں کےآپ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں آپریشن ہو رہے ہیں بلوچستان میں کاروائیاں ہو رہی ہیں۔بلوچستان میں آپریشن آن لوگوں کے خلاف ہو رہے ہیں انہی لوگوں کو ہم مار رہے ہیں جنہوں نے زیارت میں جناح ہاوس جھلایا ، جو ہمارے تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں، جو ہمارے لوگوں کو شہید کرتے ہیں ۔میں سمجھتا ہو اگراس طرح سے لوگوں کو ٹریٹ کرینگے ،جس طرح آ پ لوگوں کے سامنے ایک مثا ل نواب اکبر خان بگٹی کی ہے ،ان کا جو بھی نظریہ تھا لیکن وہ بلوچستان کے لوگوں میں اسطرح پاپولرٹی رکھتے تھے جس طرح عمران خان صاحب رکھتے ہے لیکن یہاں پنجاب میں عمران خان کو گرفتار جبکہ وہاں نواب اکبر خان بگٹی کو مارا گیا۔ اس کے باوجود ہمارے تنصیبات پر یا ہمارے اسطرح قومی اثاثوں پر یا یاد گار وں پرکسی نے بھی حملہ نہیں کیا ،میں سمجھتا ہوں پنجاب میں یہ تاثرعام ہے کہ بلوچ محب وطنی نہیں ،تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ محب وطن ہیں۔اس کے علاوہ سینٹر دنیش کمار نے کہا کہ ملک کی اقلیتی آبادی اس واقعہ پر دکھی ہے ہم اپنے اداروں کے پیچھے نہیں بلکہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔علاوہ ازیں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بھی جناح ہاؤس حملے کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی ایوب سٹیڈیم کینٹ سے شروع ہوکر جناح ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں ہلال احمر کا رضا کار بھی شریک ہوئے۔


