بلوچستان ہائی کورٹ سے چیف سیکرٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے چیف سیکرٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔گزشتہ روز جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست گزار کی جانب سے دائر آئینی درخواست پرمراعات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیاہے ۔سابق چیف سیکرٹریز کو بلوچستان، کراچی، اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی گئی تھی۔اس کے علاوہ سابق چیف سیکریٹریز کو تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات حاصل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں