وینس کی نہر کا رنگ بدل گیا
وینس:اٹلی کے 118 جزیروں پر مشتمل تاریخی شہر وینس کی عالمی شہرت یافتہ گرانڈ کینال (نہر) کے پانی کی رنگت اچانک سبز رنگ میں تبدیل ہو گئی۔مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آج صبح ریالٹو برج کے قریبی رہائشیوں نے اطلاع دی کہ گرانڈ کینال میں پانی کی رنگت فاسفوریسنٹ سبز ہو گئی ہے، جس کے بعد ہنگامی اجلاس بلا کر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے کے ساتھ کینال کے قریب رہائشیوں اور کشتیاں چلانے والوں سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ سبز رنگ کا پہلا گولا صبح 9:30 بجے ظاہر ہوا جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ پھیلتا گیا۔مقامی سٹی کونسل کے رکن اینڈریا پیگورارو نے فوری طور پر اس کا الزام ماحولیاتی کارکنان پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ اینوائرنمٹ ایکٹوسٹوں کا کام ہے جو حالیہ مہینوں میں اٹلی کے ثقافتی اور تاریخی ورثوں پر حملے کر چکے ہیں


