شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کا ایک اور کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے 3 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر بے پناہ رش کے باعث 4 جون کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے،ان کی 3 جون کو شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں