اوستہ محمد، جھل مگسی، ڈی ایم جمالی میں فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد قتل، ایک زخمی
اوستہ محمد : اوستہ محمد اور جھل مگسی کے مختلف واقعات ایک مرد ایک عورت قتل ایک عورت زخمی ۔کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ اوستہ محمد کے حدود گوٹھ رضا محمد دشتی میں ملزم زاہد۔محمد سلیم۔خان محمد دشتی نے فائرنگ کر کے داد محمد ولد فیض محمد دشتی کو قتل اور مسماة (ن) کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی دشمنی کو ظاہر کررہا ہے، تحقیقات کرنے کے بعد مقدمہ درج کریں گے۔ دوسرا واقع جھل مگسی سٹی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر میر گل مگسی اورصلاح مگسی نے محمد حسن مگسی کے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ان کی بیوی مسماة (م) موقع پر قتل ہوگئی ہے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود مویشی منڈی ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ گولیاں لگنے سے اللہ بخش شر نامی ایک شخص جاں بحق وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردیا جبکہ صدر پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہیں۔


