ژوب میں طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، فصلوں کو نقصان، متعدد مویشی ہلاک

ژوب: گزشتہ روزکلی شمامزئی،خوستی،ڈبرئ،زکوزئی،کوٹ،رخپوڑ گڑاگندہ اور دیگر علاقوں میں طوفابی بارش اور شدید ژالہ باری نے تباہی مچادی کلی شمامزئی میں وزیرخان،سلطان محمد، قادر، اور سلطان علی نامی شخص کے مجموعی طور پر پینتالیس دنبے، پانچ گائے ہلاک اورقادر نامی شخص کے دوسو تھیلی تیار تھم سیلابی ریلے میں بہہ گیا اسی طرح تمام دیہات میں گندم،سیب، انگور، بادام، خوبانی اور دیگر تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچاہے زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہواہے نان شبینہ کیلئے محتاج کردیا علاقے کے زمیبداروں کا تمام فصلات پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن فصل تباہ اور ختم ہونے کی وجہ سے زمیندار کروڑوں کے حساب سے مقروض ہوچکے ہیں اور سخت پریشان ہے صوبائی اور مرکزی حکومت کو زمینداروں کے نقصانات کی طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اسکے علاوہ کلی ویالہ کلی تکئی خروندئی رخپوڑ سر کچھ مینہ بازار خوژک زئی علی خان زئی شہاب زئی گردہ بابر خوستی لکا بند میں انگور ٹماٹر کدو بھنڈی اور مرچ کی کھڑی فصلوں کو مکمل تباہ کردیا جس سے غریب زمینداروں کا لاکھوں کا نقصان ہوا واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں کے لوگوں کا انحصار انہی فصلوں پر یا باہر مجنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں حکومت بلوچستان خصوصاً محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام علاقے کا سروے کرکے زمینداروں کے حالیہ نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کی مدد کی جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں