حکومت بلوچستان کا سرکاری وفد ٹیکنالوجی ریسرچ اور نمائش میں شرکت کیلئے مراکو پہنچ گیا

کوئٹہ، مراکو : حکومت بلوچستان کا سرکاری وفد صوبائی وزیر خزانہ اور خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی کی قیادت میں GITEX AFRICA 2023 میں شرکت کے لیے کاسا بلانکا (مراکو) پہنچ گیا۔مراکش میں جائٹکس افریقہ 2023ء31 مئی سے 2 جون 2023 ایک جامع ٹیکنالوجی ریسرچ اور نمائش ہے جہاں حکومت پاکستان نے بھی اپنا پویلین قائم کیا ہے وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے افسران کے ہمراہ پاکستان پویلین کا دورہ کیا جہاں حکومت بلوچستان نے اپنا ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر لانچ کر دیا۔ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی کو وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق نے پاکستان پویلین میں ڈیجیٹل پاکستان وژن، موجودہ چیلنجز کے بارے میں اپنے نقطہ نظر اور جدت طرازی کے اگلے اہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔پاکستان پویلین میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آل پاکستان سافٹ ویئر ہا¶سز ایسوسی ایشن بھی شرکت کر رہی ہے۔ ایونٹ کا مقصد ٹیکنالوجی آپریٹرز، سرکاری اداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور افریقہ اور دنیا کے اسکالرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے، نمائش میں مالیاتی ٹکنالوجی سے لے کر کلا¶ڈ سسٹم تک، میٹریل کنیکٹیویٹی، مصنوعی ذہانت، ٹیلی کام ٹیکنالوجیز اور سائبر سیکیورٹی سسٹمز کو اگلے تین دنوں میں وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں