تحریک انصاف کے صدرپرویز الہیٰ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ لاہور ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفیٰ ورک پرویز الہیٰ کے خلاف کیس کی سماعت کر رہے ہیں، اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کو گذشتہ روز اینٹی کرپشن پولیس نے ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے جبکہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں