پرویز الٰہی کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا۔ان خیالات کااظہار رانا ثنا ء اللہ نے جمعہ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو برائون لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں