سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے ، آج کل کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے ، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے ، سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچیں ، جو بے گناہ لوگ ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں