موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے پر پابندی ختم کردی، اٹلی

روما (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی ختم کر دی، یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ سعودی عرب کیلئے اٹلی نے فوجی ساز و سامان کی برآمدات پر 2019ءاور 2020ءمیں پابندی عائد کی تھی تاکہ یہ اسلحہ یمن تنازع میں استعمال نہ ہوسکے۔ اطالوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں اب یہ پابندی ضروری نہیں۔ حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں