چوہدری شجاعت حسین سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر نصیر مینگل کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

کوئٹہ، لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سینئر نائب صدر بزرگ سیاستدان سابق وزیر اعلی بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کی ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق )میر محمد نصیر مینگل، ایم این اے غوث بخش مہر، سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ق )کے سینئر رہنما چوہدری وجاہت حسین اور ایم این اے سالِق حسین نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں