سماجی فاصلہ بھی رکھیں اور سلفی بھی لیں، ایپل نے نیا سافٹ ویئر دریافت کرلیا

ایسے میں مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایسا حل تلاش کر لیا ہے جس سے دوستوں کے ساتھ سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے گا اور سیلفی بھی لی جا سکے گی۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق ایپل کو ایک ایسے سافٹ ویئر کا پیٹینٹ فراہم کیا گیا ہے جس سے وہ مصنوعی طور پر گروپ سیلفی یا پھر اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ سیلفی بنا سکتا ہے۔یعنی اس سافٹ ویئر کے ذریعے صارف اپنی لی گئی کسی بھی سیلفی کو دوسروں کی سیلفی کے ساتھ ایڈٹ کر سکے گا۔اس سافٹ ویئر کے تحت نا صرف فوری طور پر لی جانے والی تصاویر کو سیلفی میں شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ ان تصاویر کو بھی ایڈٹ کیا جاسکتا ہے جو پہلے سے آرکائیو میں موجود ہوں یا کوئی اسکرین گریب ہو. اب تک کمپنی کی جانب سے اس بات کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی کہ اس سافٹ ویئر کو کب تک آئی فون، لیپ ٹاپس اور آئی پیڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں