شہزادہ ہیری 130 سال بعد عدالت میں پیش ہونے والی پہلی برطانوی شاہی شخصیت ہوں گے

شہزادہ ہیری اگلے ہفتے برطانوی میڈیا گروپ کے خلاف اپنے مقدمے میں ثبوت پیش کریں گے، وہ گزشتہ 130 برس میں عدالت کے سامنے پیش ہونے والی برطانوی شاہی خاندان کی پہلی شخصیت ہوں گے۔شہزادہ ہیری اگلے ہفتے مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان کے علاوہ دیگر سو شخصیات کی جانب سے میڈیا گروپ کے خلاف داخل مقدمے کی سماعت ہوگی۔اس سے قبل ایڈورڈ (ہفتم) 1870 میں طلاق کے ایک مقدمے میں گواہی دینے کیلئے عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، جبکہ اس کے 20 سال بعد تاش کھیلنے کے دوران ایک سلینڈر مقدمے میں بھی انہوں نے عدالت کے سامنے گواہی دی تھی، دونوں معاملات ان کے بادشاہ بننے سے پہلے پیش آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں