پنجگور میں نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہوگا، بی این پی

پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی، جنرل سیکرٹری عبدالقدیر، مرکزی ایگزیگٹو کمیٹی کے ارکین حاجی زاہد حسین، میر نذیر احمد، نائب صدر ایڈوکیٹ محمد یونس بلوچ، ڈاکٹر محمد اسلم علی جان، حاجی عبدالحمید، یاور عباس، داد محمد، جاسم ملازئی، شیراحمد اور دیگر نے بی این پی کے ضلعی سکریٹریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو بلوچستان نیشنل پارٹی کا ضلعی کنونشن منعقد ہوا جس میں نئی کابینہ کے انتخابات کرائے گئے اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر پارٹی کے تمام عہدیدار اور ورکروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے شب روز ایک کرکے پارٹی کنونشن کو کامیابی سے ہمکنار کرایا انہوں نے کہا کہ آج پریس کانفرنس کے زریعے کچھ گزارشات عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں جن میں سرفہرست سیاسی جماعتوں میں راوداری پیدا کرنا ہے۔ بی این پی پنجگور میں نفرتوں کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرکے ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور عوام کے جملہ مسائل پر سب کو ساتھ لیکر چلیں انہوں نے کہا کہ بی این پی ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایساہتھیار ہے جس کے زریعے قومیں آگے بڑھتی ہیں اور جب کسی قوم کو تباہ کرنا ہوتاہے تو اس کے لیے ایجوکیشن اور ہیلتھ کے دروازے بند کردیئے جائیں تو وہ قوم خودبخود ختم ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ منشیات بھی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے نوجوان نسل اس لت میں مبتلا ہوکر بڑی تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف جارہے ہیں اور اس ناسور کے خلاف سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بی این پی کے رہنماﺅں نے کہا کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ میں مداخلت نہیں ہونی چائیے کوچہ جات اور شہری علاقوں میں تعلیم کی جو زبوں حالی ہے یہ تمام باشعور طبقات کے لیے لحمہ فکریہ ہے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے سب ملکر توانا کردار ادا کریں اورتعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو علم سے روشناس کرانے کے لیے ایک ٹیچر کا ایک جاندار کردار ہوتی ہے اور قوموں کی مستقبل بھی ایک ٹیچر کے ہاتھ میں ہوتی ہے اگر ٹیچر نااہل ہوگا تو اسکے تباہ کن اثرات معاشرے کی تمام مثبت پہلوو?ں کو متاثر کریں گا انہوں نے کہا کہ عوام ہیلتھ کی سہولتوں سے محروم ہے کھبی تربت تو کراچی بٹکنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں 40 سے زائد ڈاکٹروں کی پوسٹنگ ہے ان میں سے چھ سات ڈاکٹر موجود ہیں باقی کہاں ہیں اسکا کسی کو علم نہیں ہے اسپتال میں ادویات بھی ناپید ہیں اور حال ہی میں 36 ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے مگر ان میں سے دو ڈاکٹر کو چھوڑ کر باقی تاحال جوائنگ نہیں دے سکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد فاصلوں کو مٹانا ہے پنجگور کی سیاسی قیادت میں جو دوریاں ہیں وہ کسی بھی طور پنجگور کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ امن وامان کے مسلے پر ضلعی انتظامیہ لیویز پولیس کے ساتھ تعاون کرینگے اور علمائے کرام اتحاد واتفاق اور راوداری قائم کرنے کے لیے جمعہ کے خطبوں میں وعظ کریں تاکہ پنجگور کے عوام میں جو دوریاں ہیں وہ قربتوں میں بدل جائیں ماضی میں مولانا رحمت اللہ نے پنجگور کے لیے کافی خدمات سرانجام دیئے دیگر علمائے کرام اسکے نقش قدم پر چل کر محبتوں اور قربتوں کو فروغ دیں پنجگور کو اس وقت قربتوں کی ضرورت ہے جب ہم ساتھ ملکر اپنے حقیقی مسائل پر یکسو ہونگے تو چیزین خود بخود بہتری کی طرف جائیں گی بی این پی بلوچ قوم کے مجموعی مفادات کا محافظ ہے اور اس فلسفے پر چل کر تمام سیاسی وجمہوری قوتوں کے ساتھ قربت قائم رکھنے کے لیے ہر سطح پر کوشاں رہیں گے پنجگور میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کی زبوں پر اب مذید خاموش نہیں رہ سکتے عنقریب ان مسائل پر ایک تحریک کا آغاز کریں گے اور پنجگور کی تمام قوم دوست قوتوں سے ان مسائل پر ساتھ دینے کی اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ملکر اجتماعی مسلوں کے حل کے لیے ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں