واشنگٹن ڈی سی میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا طیارہ گرکر تباہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن ڈی سی میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا طیارہ ورجینیا میں پہاڑی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا۔امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں چھوٹے طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرایف 16 طیاروں نے اس کا پیچھا کیا جس کے باعث دارالحکومت میں تیزآوازسنی گئی۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ سیسینا طیارے میں 4 مسافرسوار تھے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب نہ ملا اور طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔
Load/Hide Comments


