پنجگور، مختلف محکموں میں ایندھن کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپنے کا انکشاف

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں مختلف محکموں کی کرپشن اور اقربا پروری کا سلسلہ جاری، ایندھن کی مد میں جعلی پیٹرول پمپس کے ذریعے لاکھوں روپے نکالنے کا انکشاف۔ پنجگور میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپ کی جعلی رسیدوں کے ذریعے لاکھوں روپے نکالنے کا انکشاف سامنے آگیا۔ حالانکہ یہ جعلی پیٹرول پمپس نہ ٹیکس جمع کرتے ہیں اور نہ ہی معیاری تیل فراہم کرتے ہیں، مختلف سرکاری محکموں اور خزانہ کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے ایندھن کی مد میں نکالے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں