بلوچستان میں اندھوں اور بہروں کی حکومت ہے، اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، ہدایت الرحمن
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ریڈ زون میں جاری دھرنے میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی شرکت۔ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچوں کے روحانی باپ آج سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے احتجاج پر ہیں۔ گزشتہ 3،4 سال سے میں آپ کے احتجاج میں خود آرہا ہوں، آپ مطالبات کرتے ہیں مگر یہاں اندھوں اور بہروں کی حکومت ہے، جن کو کچھ نظر نہیں آتا، سوائے اپنے پیٹ کے، اپنے مفادات کے، ان کو میں اور آپ بلوچستان کے اساتذہ بلوچستان کے عوام کو تو یہ کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔ یہ ہمیں آپ کو تیسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں، آج جن اسکولوں میں ہونا چاہیے تھا وہ سڑکوں پر ہیں۔ ہدایت الرحمن کہا کہ حکومت بلوچستان اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرے۔
Load/Hide Comments


