زاھدان میں ایرانی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

زاھدان ، اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کو مغربی بلوچستان کے مرکزی شہر زاھدان میں ایرانی فورسز اورمسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں الیاس ناروہی نامی زخمی ہوا تاہم ایران کے سرکاری ذرائع نے یہ دعوئ کیا ہے کہ جھڑپ سکیورٹی فورسز اور جیش العدل کے درمیان ہوئی ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک گھر سے دو کلاشنکوف، دس رائفلیں اور بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر نے کا دعوی کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں