اسمگلر، منشیات فروش اور ڈیتھ اسکواڈ آزاد ہیں، حقوق پر بات کرنے پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، ہدایت الرحمن
پنجگور (نامہ نگار) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا آسمان پر پہنچ گئی ہے اور ہم پانی کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں مکران میں 13 نمائندہ ہیں جو صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اندر موجود ہیں 13 نمائندوں کے اگر اچھے تقاریر کو سنین تو دودھ اور شہد کی نہریں بہائی جارہی ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی دفتر کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران نوید کلمتی جماعت اسلامی پنجگور کے امیر حافظ صفی اللہ بلوچ، حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد، ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد، پاکستان مسلم لیگ ن مکران کے ڈویژنل صدرِ اشرف ساگر، پروم کمیٹی کے چیئرمین عارف مول جان بلوچ، عابد اشرف بلوچ، منیر احمد سنجرانی، پیلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغا اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض لال دوست نے سر انجام دیئے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں۔ عوام کے حقوق کے نام پر سب ارب پتی بن گئے ہیں ان کے اپنے بچے بیرونی ممالک میں ہیں ہم ایران بارڈر پر آزادانہ کاروبار کررہے تھے اس پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکن نے سیاست کو بھی تباہ کردیا ہے یہ مسائل اس وقت حل ہونگے جب ہم اتفاق و اتحاد رکھیں نوجوان لاپتہ ہیں منشیات عام ہے منشیات فروش آزاد مسلح افراد آزاد ڈیتھ اسکواڈ آزاد جرائم پیشہ افراد آزاد اور جب ہم عوام کے حقوق کی بات کریں تو ہم پر پابندی ہے چوکیدار اور مالک والی بات ہے۔ چور ڈاکووں سے بغاوت کرینگے ہمارے گھر تباہ معاشرہ تباہ ہے بلوچوں کو مختلف ذرائع سے تباہ کرنے کی پالیسی پر حکمران گامزن ہیں غلام اور حاکم کا سلوک کیا جارہاہے ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں ہم کسی کے غلام نہیں ہم اس سر زمین کے مالک ہیں جن ظالموں نے ہمیں جیل میں ڈالا ہم ان کو بتا دینگے۔ ہم ترقی اور سی پیک کے خلاف نہیں سی پیک کی ترقی پنجاب میں سی پیک بلوچستان میں سی پیک نے لاپتہ لاش دیا ہے اور پھر وزرا ءکے بیان آتے ہیں کہ سی پیک کے خلاف سازش ہے سی پیک کی ترقی پنجاب میں اور بدحالی بلوچستان میں ہے بلوچستان کے لوگ اس جدید دور میں بجلی پینے کے پانی صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں حق دو تحریک پنجگور کے آرگنائزر ملا فرہاد نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو پنجگور آنے پر خو¿ش آمدید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو چار ماہ سے زیادہ جیل میں ڈال کر حق دو تحریک کو ثبوٹاز کرنے کی کوشش کی گئی مگر حق دو تحریک مزید شہرت ملی ھے انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے شعور دیا سابقہ صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک کا آغاز گوادر کے ایک چھوٹے سے علاقے سر بندر سے شروع ہوا مولانا ہدایت الرحمان کی تحریک نے جو عزت و احترام بلوچ قوم کو دیا ہے وہ عوام کے سامنے ہے بلوچ قوم کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ ہر بلوچ کو تعلیم یافتہ ہونا چاہیے بلوچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچوں کو نہ کاروبار کرنے دیا جارہاہے اور نہ تعلیم حاصل کرنے کی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر سے ٹوکن کا خاتمہ کیا ہے پنجگور کے سابقہ صوبائی وزیر صحتِ کا تعلق پنجگور سے تھا مگر اس نے اپنے علاقے میں اچھے ہسپتال نہیں بنایاایران سے جو بجلی دی جارہی ہے کیسکو کے رویہ کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے وزیر اعظم نے ایران کے صدر کے ساتھ 100 میگاواٹ بجلی کا افتتاح کردیا مگر کسکو نے بجلی کے نظام کو تباہ کردیا ہے ٹوکن کے خلاف جو تحریک شروع کر دیا گیا ہے ایک تحریک بجلی کے لئے بھی شروع کیاجائے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے دنیا کے ممالک اس ملک کو قرضہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے خاتمے اور ٹوکن سسٹم کے خاتمے کے لیے مولانا ہدایت الرحمان کا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ جب مولانا اور اس کے ساتھیوں نے حقوق کی بات کی تو ان پر جھوٹے ایف آئی آر درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کا حق دو تحریک غریبوں کی جماعت ہے حق دو تحریک پنجگور کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ سراج احمد بلوچ نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے جب عوام کے حقوق کی بات کی تو اس کو جیل میں ڈالا گیا مگر جیل وقید سے حق دو تحریک مزید مضبوط ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ ہیں۔


