گوادر نیو ائریورٹ پروجیکٹ میں سندھ، پنجاب اور کے پی کے افراد کو نوازا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر نیو ایئرپورٹ پروجیکٹ میں گوادر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کسی بھی صورت منظور نہیں۔ صوبائی ماہی گیر سیکرٹری نیشنل پارٹی آدم قادر بخش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گوادر نیو ایئرپورٹ پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں۔ گوادر نیو ایئر پورٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر اشتہار دیے بغیر پروجیکٹ کے ملازمتوں پر پنجاب، سندھ، پختونخوا کے اپنے قریبی رشتے داروں کو نواز رہے ہیں۔ گوادر کے نام پر سی پیک پروجیکٹ سے اربوں ڈالرز چائنا نے دیے ہیں مگر یہ خرچ پنجاب میں ہوئے، چھوٹی چھوٹی ملازمتیں پنجاب اور دیگر صوبہ لے جائیں گے گوادر، مکران بلوچستان کے غریب عوام کے لیے کیا رکھا ہے نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہی گیر سیکریٹری آدم قادربخش نے کہاں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ گوادر کے عوام کے ساتھ ایک قسم کی ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے گوادر نیو ایئر پورٹ کے ملازمتوں پر پہلا حق گوادر مکران بلوچستان کے لوگوں کا ہے۔ مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کسی بھی صورت قبول نہیں ہےوفاقی حکومت اور چینی کمپنی نیوائیر پورٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف ایکشن لے گوادر نیو ایئرپورٹ کی اراضی ایکوائر کرتے وقت گرانڈانی دربیلہ کے متاثرین کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ کیا گیا تھا جس میں لکھا گیا ہے کہ متاثرہ اراضی کے بدلے ان کو متبادل رہائشی اراضی فراہم کی جائے گی مگر اس پر بھی ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے کیا ترقی کے ثمرات یہی ہیں کہ ملازمت بھی فراہم نہیں کی جائے اور لوگوں کو دربدر کیا جائے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ روا رکھے جانے والی اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے رہینگے چاہے اس کے لئے نیشنل پارٹی قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں